Thursday, September 01, 2011

تو کیوں ماتم نہیں ہوتا؟

انسان ہونا یا انسانیت کا ہونا صرف روح اور بدن کے تعلق پر انحصار نہیں رکھتا۔ روح اور بدن کا رشتہ تو جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔ پھر ایک جانور اور انسان کی موت کا اثر ہمارے دل و دماغ پرمختلف اثر کیوں رکھتا ہے؟
یہ صرف اور صرف انسان کا کردار ہی ہوتا ہے جو اسے زندہ رکھتا ہے اور مرنے کے بعد بھی مرنے نہیں دیتا۔  انسان کی شخصیت اور سوچ و افکار لوگوں کے ذہنوں میں صدیوں تک زندہ رہتے ہیں، اور وہ مر کر بھی یہیں کہیں ہمارے قریب ہوتا ہے۔
جوں جوں انسان نے آسائشِ زندگی کے آلات میں ترقی کی، انسانیت کے معیار نے بھی ترقی کی لیکن افسوس کہ یہ ترقی تنزلی کی طرف زیادہ رہی۔ پرانے دور(یعنی پتھر کے دور میں، جہاں جانے سے ہمیں بہت ڈر لگتا ہے) میں انسان اچھے کردار کی وجہ سے یاد رکھے جاتے تھے، اب ترقی ہو گئی ہے ،اب برے کردار کے لوگ یاد رکھے جاتے ہیں۔ خیر اب تو برے اور اچھے کردار کا معیار طے کرنا بھی ہمارے ہاتھ میں نہیں۔۔۔۔۔۔

بدن سے روح جاتی ہے تو بچھتی ہے صفِ ماتم
مگر کردار مر جائے تو کیوں ماتم نہیں ہوتا؟

0 تبصرے:

Post a Comment

السلام علیکم
اگر آپ کو یہ مراسلہ اچھا یا برا لگا تو اپنے قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے۔
آپ کے مفید مشوروں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔